نئی دہلی،4مارچ(ایجنسی) ملک کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے گاہکوں کو جھٹکا دینے کی تیاری کر لی ہے. ایس بی آئی 1 اپریل سے بینک اکاؤنٹ میں کم از کم رقم نہ رکھنے والوں سے جرمانہ وصول کریں گی- بینک نے کم از کم بیلنس کی حد شہری اور دیہی علاقے کے حساب سے طے کی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی اسٹیٹ بینک نے طے کیا ہے کہ بڑے شہروں میں
بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کو 5000 روپے کم از کم بیلنس رکھنا ہوگا.
شہری علاقوں میں یہ حد 3 ہزار روپے، اربن زون 2 ہزار روپے اور گاؤں کی شاخوں میں بینک اکاؤنٹ رکھنے والوں کو 1 ہزار روپے کم از کم بیلنس رکھنا ہوگا. ایک اپریل سے ایسا نہ کرنے والوں پر جرمانہ لگایا جائے گا-